نئی دہلی13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مکیش امبانی کے ریلائنس جیو نے اپنے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے نئے پلان پیش کئے وہیں ایک اور پلان کی ویلیڈیٹی اور ڈیٹا یوزیش کو کم کر دیا۔اس کے تحت کمپنی نے جہاں 399روپے میں 84جی بی 4جی ڈیٹاکی پیشکش کی ہے وہیں اپنے309روپے والے پلان میں مدت اور ڈیٹاکوکم کر دیا ہے۔صارفین کے لئے ہر طرح کی کال اور ایس ایم ایس مفت رہیں گے۔کمپنی نے نئے پلان کااعلان ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ جیوکی پیشکش 90دن کی زیادہ سے زیادہ مدت نوجولائی کومکمل ہو گئی۔منگل کوان اسکیموں کے بارے میں کیے گئے اعلانات سے پہلے کمپنی 309روپے کے پلان پہلے ریچارج پر84دن کی قانونی حیثیت پر 84دن تک ایک GBڈیٹا روزانہ دے رہی تھی۔کمپنی نے اس کی جگہ 309روپے میں 56دن تک ایک GBڈیٹا روزانہ دینے کا پلان پیش کیاہے۔اپریل کے آخرتک جیوکے صارفین کی تعداد11.2کروڑسے زیادہ تھی۔کمپنی کے حکام کے مطابق پہلی ریچارج پیشکش مدت ختم ہونے کے بعد صارفین کو309روپے کے پلان پر 28دن کی مدت ملتی۔نظر ثانی پلان کے تحت ان 309روپے میں دو ماہ کی مدت ملے گی۔اسی طرح کمپنی 509روپے کے پلان میں 56دن کے لئے 2 GBڈیٹا روزانہ دے گی۔پہلے کی پیشکش میں یہ مدت 84دن کی تھی۔کمپنی کاکہناہے کہ نئے پلان سے دستیاب ہو گئے ہیں اور موجودہ اور نئے گاہکوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔کمپنی نے بیان میں دعویٰ کیاہے کہ اس کے پلان مسابقتی کمپنیوں کے بہترین پلان سے بھی 20فیصد زیادہ قیمت دے رہے ہیں۔